اسلام آباد:وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کیلئے پیش کی گئی۔خصوصی اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی کا ایک نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے امریکہ روانگی سے قبل ای سی سی کا اجلاس بلایا ،ای سی سی نے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری فی الحال موخر کر تے ہوئے ٹیکسٹائل پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی ٹیکسٹائل پالیسی پر اپنی سفارشات تیارکریگی جس کے بعد کمیٹی کی سفارشات ای سی سی کو بھجوائی جائیں گی۔
واضح رہے وزیر خزانہ شوکت ترین کل رات امریکہ روانہ ہوں گے ،جہاں وہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح مذاکرات میں شرکت کریں گے ۔