قومی ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنون فلینڈر کی پریس کانفرنس ملتوی مگر کیوں؟

04:59 PM, 11 Oct, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنون فلینڈر کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی ہے جسے ری شیڈول کیا جائے گا۔ 
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویرنون فلینڈر کی ورچوئل پریس کانفرنس تکنیکی وجوہات کی بناءپر ملتوی کی جا رہی ہے جو کسی اور دن شیڈول کی جائے گی اور نئی تاریخ سے متعلق جلد باضابطہ اعلان ہو گا۔ 
پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے کیمپ کی میڈیا ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹس سٹاف کی ورچوئل پریس کانفرنسز شیڈول ہیں، اب تک وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر حسن علی ورچوئل پریس کانفرنسز کر چکے ہیں۔ 
واضح رہے کہ ویرنون فلینڈر آئندہ ہفتے لاہور پہنچ کر قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے تاہم آج ان کی ورچوئل پریس کانفرنس شیڈول کی گئی تھی جسے ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ حسن علی نے اتوار کے روز پریس کانفرنس کی تھی۔ 

مزیدخبریں