کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ناراض اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ،بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ،تحریک پر 14 ارکان کے دستخط موجود ہیں ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق جام کمال کیخلاف ناراض اراکین تحریک عدم اعتماد جمع کرانے بلوچستان اسمبلی پہنچے،وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شامل تھے ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والوں نے نمبر گیم پورا کر لیا ہے جس کے تحت 14 اراکین کا سامنے آنا ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے ،کیونکہ دوسری طرف اپوزیشن اراکین کی تعداد 23ہے ،اگر اپوزیشن کے تمام اراکین اور تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے 14 اراکین سب مل جائیں تو وزیر اعلیٰ کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے اراکین کی تعداد 37 ہو جائے گی جبکہ وزیر اعلیٰ کو راستے سے ہٹانے کیلئے 33 اراکین کی تعداد کا ہونا ضروری ہے ۔