پی ڈی ایم کا اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی

04:28 PM, 11 Oct, 2021

اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوا ہے۔اجلاس میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔ 

 اسلام آباد میں شروع ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر ، مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جانا تھا اور اسلام آباد کی جانب سے لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی  جانا تھی۔ 

اپوزیشن کی 18 اکتوبر کو ہونے والی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔جبکہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئے گی۔

مزیدخبریں