12 ربیع الاول پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

03:36 PM, 11 Oct, 2021

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 12 ربیع الاول کے روز موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اکتوبر کو 12 ربیع الاول کے دن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ 
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں عائد ہونے والی اس پابندی سے خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور ضروری خدمات دینے والے مستثنیٰ رہیں گے۔ 

مزیدخبریں