ریاض: سعودی عرب میں رہنے والے افراد کیلئے اہم خبر ہے کہ حکام نے اعلان کیا ہے کہ شاپنگ مالز میں اب وہی افراد داخل ہو سکیں گے جنہیں کورونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے مکمل ویکسی نیشن کیلئے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جو ختم ہو گئی ہے اور اب ایسے افراد جو ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں مذکورہ مقامات میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک نہ لینے والے افراد کا سٹیٹس بھی ’توکلنا‘ سٹیٹس
پر اپ ڈیٹ نہیں ہو گا جس کے باعث وہ مارکیٹوں، سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے کورونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں، توکلنا ایپلی کیشن پر ان کا سٹیٹس ’امیون‘ ہو گا اور کیو آر کوڈ بھی ’مکمل درج‘ ہو گاجسے سکین کر کے مزید معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔
دوسری جانب ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوانے والے افراد کا ’توکلنا‘ ایپلی کیشن پر سٹیٹس ’پہلی خوراک‘ درج ہو گا اور ایسے افراد جنہوں نے کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک بھی نہیں لی، ان کے توکلنا سٹیٹس پر ’غیر محفوظ‘ درج ہوگا۔
سعودی عرب میں مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کیلئے پریشان کن خبر
01:26 PM, 11 Oct, 2021