کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی عملہ ان کا میڈیکل چیک اپ کر رہا ہے ۔
ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق آصف زرداری کے ضروری طیب ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں ،خیال رہے کہ سابق صدر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں ضمانت پر ہیں جس کے بعد سے ہی ان کا علاج جاری ہے۔