ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش اربوں کھربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے ہوئی ‘رانا ثناء اللہ

07:14 PM, 11 Oct, 2020

23خفیہ فارن فنڈنگ اکائونٹ پکڑے گئے، کھاتے سامنے لائیں تاکہ پتہ چلے کس کس نے سازش کے لئے پیسہ دیا؟


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک کے خلاف بین الاقوامی سازش اربوں کھربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے ہوئی ،23خفیہ فارن فنڈنگ اکائونٹ پکڑے گئے، کھاتے سامنے لائیں تاکہ پتہ چلے کس کس نے سازش کے لئے پیسہ دیا.

رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا اس بین الاقوامی سازش کے ذریعے سی پیک رول بیک کیاگیا ،اس سازش کے ذریعے سقوط کشمیر ہوا، مودی کی بدمعاشی کے سامنے بھیگی بلی بن گئے ،اس بین الاقوامی سازش کے ذریعے 5.8 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی معیشت منفی 0.4 پر لائی گئی۔

  وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن پر غداری کے مقدمے بنائے گئے، وفاق اور اکائیوں کا تعلق خراب کیاگیا ۔آرٹی ایس نہ بیٹھتا تو عمران خان بنی گالہ اور شیخ رشید اسمبلی میں نہیں لال حویلی میں ہی قید ہوتا ۔

بدترین مہنگائی، تاریخی قرض لے کر ملک کے خلاف سازش کی گئی، یہ سازش نہ ہوتی تو ڈالر کی قیمت نہ بڑھتی،مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام اس سازش کا اب حساب لیں گے۔احتساب کے بعد غداری کا بیانیہ فیل ہونے پرمداری نے بین الاقوامی سازش کا نیا سانپ چھوڑا ہے۔

مزیدخبریں