سعودی عرب میں باز کی نیلامی میں سخت مقابلہ،ایک لاکھ چھ ہزار ریال میں فروخت

01:26 PM, 11 Oct, 2020

ریاض:سعودی عرب میں ملک کی سطح پر پہلی باربازکی نیلامی کے پروگرام میں شہریوں اور کاروباری حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شمال میں ملھم کے مقام پر شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کے ضمن میں سعودی باز کلب کے زیراہتمام باز فروشوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

اس نیلامی میں 3 لاکھ 66 ہزار ریال مالیت کے بازوںکی خریدو فروخت کی گئی۔پہلا مضبوط مقابلہ سحمان السبیعی کے فرخض شاھین کے درمیان تھا۔ اس باز کی لمبائی 15 انچ اور وزن 970 گرام ہے۔ اسے سعودی عرب کے مشرقی علاقے الجبیل سے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ضیف اللہ الحارثی نے اس کی بولی ایک لاکھ 10 ہزار ریال لگائی۔

دوسرا شاہین بلقاسم احمد المعقدی اور اس کیساتھیوں نے پیش کیا جس کا وزن 945 گرام اور اونچائی 15 انچ تھی۔ اس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ریال لگائی گئی۔

اس کے بعد تیسرے شافرخ شاھین کو منصور عوض الغنزی نے پیش کیا۔ اس باز کی اونچائی 15 انچ، چوڑائی 15 انچ اور وزن 910 گرام تھا۔ اسے البدیہ کے علاقے سے پیش کیا گیا اور ضیف اللہ الحارثی نے 75 ہزار ریال میں خرید کیا۔نیلامی کے آخر میں خالد الخالدی نے قرناس شاہین 56 ہزار ریال میں خرید کیا۔ اسے مدینہ منورہ سے پیش کیا گیا۔

اس کی اونچائی 15 انچ ، چوڑائی 15 اینچ اور وزن 960 گرام تھا۔سعودی عرب میں ہونے والی بازوں کی اس نیلامی میں لوگوں کی غیرمعمولی دلچسپی دیکھی گئی۔ پہلے روز نیلامی میں عبداللہ امیر عبداللہ بن سلطان بن عبداللہ آل سعود نے ایک لاکھ چھ ہزار ریال میں قرناس شاہین خرید کیا۔

مزیدخبریں