اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کےعزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ جلد ہی اس واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بحیثیت قوم اتحاد ویگانت کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
جامعہ فاروقیہ کے مولانا عادل کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے جس کیلئے اشد ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت قوم اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ریں۔ انشاء اللہ، جلد ہی اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 11, 2020
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے عالم دین عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کیلئے علماء کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اپنے متعدد ٹویٹس میں وزیراعظم نے تمام علماء پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے فرقہ واریت پھیلا کر بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ مہینوں کے دوران ایسی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ ہمارے خفیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عالم دین عادل خان کے قاتلوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ادھر بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی معروف عالم دین عادل خان کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اسے پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے بدامنی کی کوشش قرار دیا۔ بری فوج کے سربراہ نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی ہدایت کی۔
Expressing grief on assassination of renowned religious scholar Maulana Adil in Karachi, #COAS strongly condemned the incident and termed it an attempt to foment unrest by Pakistan’s enemies. COAS directed all out support to civil administration to bring the criminals to justice.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 10, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کو قتل کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مولانا عادل خان شاہ ایک شاپنگ سینٹر کچھ خریدنے کے لیے رکے تھے کہ اسا دوران اچانک مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ حملے کے بعد انھیں زخمی حالت میں لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی تھی۔