لاہور : معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے زندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنی تصاویر اور بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے آئے دن سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ عائشہ عمر 39سال کی ہوگئی ہیں ۔
عائشہ عمر 12اکتوبر 1981ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں اور بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔نجی ٹی وی چینل سے سٹ کام ”بلبلے “سے خوبصورت کا کردار ادا کر کے بھرپور شہرت حاصل کی۔
عائشہ عمر ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کررہی ہیں۔ اداکارہ اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر کو بین الاقوامی فیسٹیول میں جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا ا س کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ ا تھا۔
اداکارہ نے تصاویر میں ’رلّی‘ کی چولی پہنی ہوئی ہے اور ساتھ میں ’جناح کیپ‘ پہنی ہوئی، تصویر میں اداکارہ سائیکل پر بیٹھی ہوئی ہیں اور پاکستان کا جھنڈا بھی لگایا ہوا ہے۔
عائشہ عمر نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، میراجھنڈا اور میری سائیکل، رلّی پرنٹ کی چولی اور جناح کی ٹوپی نے فیسٹیول میں آئے لوگوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور ہر ایک نے رْک کر مجھ سے پوچھا کہ آپ کون سے ملک سے ہو؟۔
اْنہوں نے لکھا کہ’اْس شام میں ایک انتہائی فخرِ پاکستانی تھی اور مجھے خود پر بہت فخر ہورہا تھا، وہاں کے لوگوں نے میرے منفرد لباس کو بیحد پسند کیا۔‘
اْنہوں نے کہا کہ ’بہت سارا پیار میرے ساتھی آرٹسٹ کیلئے جنہوں نے اِس لباس کو ڈیزائن کرنے میں میری مدد کی۔‘عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں اِ س طرح کے غیر اخلاقی لباس نے عائشہ عمر کے مداحوں کو اْن پر تنقید کرنے پر مجبور کردیا کردیا تھا۔
اس کے علاوہ بھی عائشہ عمرکو متعدد اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔