کرپشن الزام،ایرانی سابق پارلیمانی لیڈر محمد علی بورمختار گرفتار

11:37 AM, 11 Oct, 2020

تہران:ایران میں پولیس نے ایک سینئر سیاست دان اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد علی بور مختار کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت تفتیش کے لیے گرفتار کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ محمد علی بورمختار ایرانی پارلیمنٹ میں آرٹیکل 90 کی نگران کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ان پر کرپشن کا الزام عاید کیا اور انہیں اسی الزام کی چھان بین کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

بورمختار کو سیکیورٹی سروسز کے ذریعہ کچھ عرصے کے لیے حراست میں لیا گیا اور وہ بدعنوانی اور قانونی خلاف ورزیوں کی تحقیقات مکمل ہونے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں رہیں گے۔

بورمختار نے گذشتہ فروری میں ایران میں آخری پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن گارڈین کونسل نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے۔ پارلیمانی آرٹیکل 90 کمیٹی کے موجودہ چیئرمین رکن پارلیمنٹ نصرت اللہ بجمانفر ہیں۔ انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کمیٹی کے ایک سابق ممبر کو قانونی خلاف ورزی اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔

بجمانفر نے سابق عہدیدارکا نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نام سیکیورٹی ادارے خود ظاہر کریں گے تاہم تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ نظربند سابق رکن پارلیمنٹ محمد علی بورمختارہیں جو پارلیمنٹ میں سخت گیر بنیاد پرستوں کے حامی رہے ہیں۔

مزیدخبریں