ایک دوسرے کیخلاف بلاوجہ محاذ آرائی ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ‘ ثناء

11:24 AM, 11 Oct, 2020

لاہور :نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے ایک دوسرے کے خلاف بلاوجہ محاذ آرائی کرنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ، مہذب معاشرے میں کسی کی عزتیں نہیں اچھالی جاتیں مگریہاں معاملہ بالکل برعکس ہے ۔


 انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہونے والی برائیوں میں سب کا کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ہے ،آج معاشرے کا ہر فرد صرف اپنی ذات کو ہی ٹھیک کرنا شروع کردے تو ہم درست سمت پر آ جائیں گے ۔ 


انہوں نے کہاکہ اب بچے ہو گئے ہیں تو مصروفیت بھی بڑھ گئی ہیں ،لیکن پھر بھی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ وقت مل جائے جس میں صرف سکون میسر ہو ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن سے ہی ہم سب کو اپنے آپ سے عہد کرنا چاہیے کہ ہم کسی دوسرے پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود کو ٹھیک کریں گے۔

مزیدخبریں