بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی ایکسپو 16 اکتوبر سے چین میں شروع ہوگی

07:17 AM, 11 Oct, 2020

بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کی 2020ء بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی ایکسپو 16 تا 18 اکتوبر چینی صوبہ شانگ دونگ میں منعقد ہوگی۔

اس ایکسپو کا عنوان شنگھائی تعاون تنطیم کے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانا اورترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا ہے۔ ایکسپو سے چین اور غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کو تعاون کے مواقع فراہم ہوں گے۔

ایکسپو میں 28ممالک، جن میں 18ممالک شنگھائی تعاون تنطیم سے وابستہ ہیں، کے چین میں سفارتی سفیر شرکت کریں گے۔ ایکسپو میں600 سے زیادہ صنعتی و کاروباری اداروں کی مصنوعات دکھائی جائیں گی۔

بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل کی شانگ دونگ صوبائی کمیٹی کے چیئرمین یوفینگ نے کہا کہ مالیات، زراعت ، ثقافتی سیاحت ، لائٹ انڈسٹری ٹکنالوجی کے شعبے میں مصنوعات اور خدمات اس ایکسپو کے اہم حصہ ہیں۔

مزیدخبریں