جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا میں مضبوط ترین قرار دے دیے گئے

04:40 PM, 11 Oct, 2019

جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا میں مضبوط ترین قرار دے دیے گئے، دونوں ممالک کے شہری 190 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔

فہرست کے مطابق فن لینڈ، جرمنی، جنوبی کوریا کا دوسرا نمبر ہے، تینوں ممالک کے شہری 188 ممالک میں سفر کرسکتے ہیں۔

ڈنمارک، اٹلی اور لکسمبرگ کے شہریوں کو 187 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کرنے کی اجازت ہے۔ چھٹے نمبر پر موجود امریکا کے شہریوں کو 116 ملکوں میں ویزہ فری انٹری حاصل ہے۔فہرست میں 104 نمبر پر موجود پاکستان کو 31 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔

مزیدخبریں