لاہور: ایف بی آر اور دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مذاکرات کے بعد دبئی حکام نے ایف بی آر کو پراپرٹیز کے پاکستانی مالکان کی تفصیلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور دبئی حکام کے درمیان 9 اور 10 اکتوبر کو مذاکرات ہوئے جو نتیجہ خیز اور بارآور رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد دبئی میں پراپرٹیز کے پاکستانی مالکان کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا۔
We are pleased to inform that a very productive meeting has been held in Dubai on October 9 and 10 on the matter of exchange of information. Dubai Land Department will instantly provide details of Pakistani owners of Dubai Properties. Iqama abuse is also being handled.
— Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) October 11, 2019
شبر زیدی نے کہا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام دبئی میں موجود جائیدادوں کے پاکستانی مالکان کی تفصیلات فوری دیں گے۔ علاوہ ازیں اقامے کے غلط استعمال کو بھی روکنے سے متعلق پاکستانی اور دبئی حکام مشترکہ کارروائی کی جانب پیش رفت کریں گے۔