امن کا نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کو دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر اعظم کو انعام امن اور بین الاقوامی تعلقات میں تعاون پر دیا گیا، ابی احمد کو نوبل انعام کیساتھ 11 لاکھ ڈالر بھی ملیں گے۔ دوسری جانب سویڈش اکیڈمی نے 2018 اور 19 کے نوبل انعام برائے ادب کا اعلان کر دیا، 2018 کا ادب کا نوبل ا نعام پولینڈ کی خاتون لکھاری 57 سالہ اولگا توکارزک جبکہ 2019 کا ادب کا نوبل انعام آسٹریا کے ناول نگار 76 سالہ پیٹر ہینڈکے کو ملا۔ دونوں ناول نگار و ادیبوں کو ان کی ادبی خدمات، اچھوتے خیالات اور آسان زبان میں اظہار خیال کی وجہ سے ادب کا نوبل انعام دیا جا رہا ہے۔