پاک فوج کے 3 میجرز ڈسپلن کی خلاف ورزی پر برطرف

11:44 AM, 11 Oct, 2019

راولپنڈی: پاک فوج کے تین میجرز کوڈسپلن کی خلاف ورزی اورمس کنڈکٹ پر سزا دے دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے تین میجرزکوڈسپلن کی خلاف ورزی اور مس کنڈکٹ پر سزا دے دی گئی۔ تینوں میجرز کو الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو میجرز کو دو، دو سال کی قید کی سزا بھی سنائی گئی جب کہ الزامات میں اختیارات کا غلط استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔

مزیدخبریں