اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں میڈیا پرحکومتی اور پارٹی مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فواد چوہدری، فیصل واوڈا، نعیم الحق، افتخار درانی شریک ہوئے. اجلاس میں شبلی فراز، فیصل جاوید، عثمان ڈار نے بھی شرکت کی.پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی کارکردگی سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی.
اس موقع پر اپوزیشن کا احتجاج اور شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملات بھی زیر بحث آئے.اجلاس میں حکومت کے بیانیے کو بھر پور انداز سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ساتھ ہی قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سےمتعلق بھی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی.
اس موقع پر عمران خان نے وزرا کو ہدایت کی کہ آئی ایم ایف سےقرضہ لینےکےمعاملےپرعوام کوحقائق سےآگاہ کیا جائے.انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میری جدوجہد جاری رہے گی، قومی دولت لوٹنے والےچہروں کوبےنقاب کیاجائے.