اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایک بار پھر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ادارے کے سربراہ کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے جدید ترین ڈیجیٹل فرانزک سائنس لیبارٹری تیار کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک اور فنگر پرنٹ جائزہ کی سہولیات موجود ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بتایا کہ نیب نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور نیب پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے آہنی ہاتھوں سے کام لے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کرپشن میں پاکستان کا نمبر 175 سے کم ہو کر116 پر آ گیا ہے۔