لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے دامادعلی عمران کی جائیدادقرقی کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے داماد علی عمران کی جائیدادقرقی سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمداعظم نے کی ۔
نیب پراسیکیوٹرنے جائیدادکی حتمی فہرست عدالت میں پیش کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ علی عمران کے نام ڈی ایچ اے میں کروڑوں روپے مالیت کاگھرہے۔
شہباز شریف کے دامادعلی عمران کی مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر عدالت نے علی عمران کی جائیدادقرقی کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے دیگرشیئرہولڈرزکی جائیدادپرکارروائی سے روک دیا ۔