دبئی ٹیسٹ:آخری روز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

01:49 PM, 11 Oct, 2018

دبئی :پہلے ٹیسٹ کے آخری روز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ عثما خواجہ اور ٹریوس ہیڈ پاکستان کی جیت میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔دبئی ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 247 رنز درکار ہیں، عثمان خواجہ پاکستانیوں باؤلروں کے سامنے ڈٹ گئے ہیں جبکہ ٹریوس ہیڈ 72 سکور بناکر محمد حفیظ کا شکار بنے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، قومی ٹیم کو جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار ہیں جب کہ ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ جاری ہے، گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کینگروز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔


ٹیسٹ میچ کے پہلے دن قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے انتہائی پراعتماد انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نے 205 رنز کی شراکت قائم کی، پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی بدولت قومی ٹیم نے 482 رنز بنائے۔


پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور حارث سہیل نے سنچری جب کہ اسد شفیق اور امام الحق نے نصف سنچریاں سکور کیں۔


ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 48، اسد شفیق نے 41 اور حارث سہیل نے 39 رنز بنائے۔


آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنرز نے 142 رنز کا آغاز فراہم کیا، عثمان خواجہ نے 85 اور ایرون فنچ نے 62 رنز بنائے تاہم اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 202 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔


پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے صرف 36 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا جب کہ محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزیدخبریں