کراچی: کراچی میں انٹراسکول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق کپتان یونس خان نے مزید کہا کہ کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ یہ نہ کہے کہ وہ ایک ہفتے سے سویا نہیں۔ سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے کیونکہ وہ کبھی دھوکا نہیں دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ اس ایونٹ سے ٹیلنٹ نکلے اور اسکول کرکٹ کو فرسٹ کلاس جیسی سہولتیں ملنی چاہئیں۔
یونس خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمد حفیظ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب انداز میں ہوئی تھی۔ پہلے حفیظ 15 کھلاڑیوں میں نہیں رہے تھے، پھر 16 میں بھی نہیں اور پھر انہیں 17 رکنی ٹیم میں بھی نہیں لیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ ٹیم میں آئے اور پلیئنگ الیون میں بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے خود کو ثابت کیا اور سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ برتاؤ افسوس ناک ہے۔
یونس خان کے بچوں نے بھی اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ دیکھنے کی فرمائش کر ڈالی۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ فلم دیکھنے ضرور جائیں گے۔ پاکستان کی پہلی اینی میٹیڈ فلم ہے جسے سب کو مل کر سپورٹ کرنا چاہیے اور اس فلم کے گانے بھی بہت پسند ہیں۔