سلمان اور رنبیر سے قربتوں کا بڑھنا محض اتفاق تھا:کترینہ کیف

01:03 PM, 11 Oct, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے بارے ان کی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف اس محبت اورخلوص کو ابھی تک بھول نہ پائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف سے ایک انٹرویو میں سلمان خان سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ وہ ان سے کیا چرانا چاہیں گی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان جو محبت اور خلوص دوسروں کے لئے رکھتے ہیں وہ میں ان سے چرانا چاہوں گی۔

باربی ڈول نے مزید کہا کہ ماضی میں سلمان اور رنبیر سے قربتوں کا بڑھنا محض ایک اتفاق تھا دراصل اس میں میرا کوئی منصوبہ نہیں تھا اور مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ قدرتی طور پر ہوتا ہے کیوں کہ جب قدرت آپ تک کچھ لانا چاہتی ہے تو وہ شے خود آپ کی جانب آجاتی ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کے ہمراہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں