پی آئی اے میں بھرتی، مشاہد اللہ کے خاندان کی تفصیلات ٹویٹر پر جاری

12:55 PM, 11 Oct, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پی آئی اے میں ملازمت کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان کے خاندان کے ارکان کی تفصیلات جاری کر دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے ٹویٹ کے مطابق مشاہداﷲ خان فروری 1990 میں پی آئی اے میں بطور لوڈر بھرتی اور مئی 1997 میں سپر وائزر کی حیثیت سے مستعفی ہوئے۔ انکے بھائی رشید اﷲ خان نے جون 1978 میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ پی آئی اے میں شمولیت اختیار کی۔ 2007 میں کنٹری منیجر نیو یارک نامزد کر دیئے گئے اور اگست 2016 میں پی آئی اے سے ریٹائر ہوئے۔

مشاہد اﷲ کے دوسرے بھائی ساجد ﷲ خان اس وقت لندن میں پی آئی اے کے سٹیشن منیجر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ انہوں نے اپنی غیر ملکی پوسٹنگ کی تین سالہ مدت کی بجائے پانچ سال کام کیا۔ وہ برمنگھم میں سٹیشن منیجر کی حیثیت سے بھی تین سال تعینات رہے۔ انکے کزن مطیع اﷲ اور سالا احمد ندیم پاشا بھی پی آئی اے میں ملازمت کر رہے ہیں جبکہ ندیم پاشا اس وقت اسائنمنٹ کے بغیر کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں