جھوٹی میڈیکل رپورٹ بنانے اور بنوانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ مقرر

جھوٹی میڈیکل رپورٹ بنانے اور بنوانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو

ریاض: سعودی  پبلک پراسیکوشن نے خبردار کیا ہے کہ جھوٹی میڈیکل رپورٹ بنانا اور بنوانا جرم ہے اس پر ایک برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پراسیکوشن نے اعلامیہ جاری کر کے توجہ دلائی کہ میڈیکل رپورٹوں میں ردوبدل کرنا یا جھوٹی میڈیکل رپورٹ دینا یا افہام و تفہیم یا مدد یا اکسا کر میڈیکل رپورٹ کی تیاری میں حصہ لینا جعلسازی کا جرم ہے۔ اس پر ایک برس تک قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

پبلک پراسیکوشن نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلاتے ہوئے واضح کیا کہ جعلسازی کے جرائم کے قانون جرم و سزا کی دفعہ 14 یہ تحریر ہے کہ "جو شخص جان بوجھ کر خلاف حقیقت میڈیکل رپورٹ دے گا یا اس میں کسی طرح کی جعلسازی کا مرتکب ہو گا۔

اسے ایک برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائے گی۔