کراچی:لاہوریوں کے بعد کراچی والوں کی باری آ گئی۔ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ خریدنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ کراچی پولیس چیف نے لائسنس بنوانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کم عمر ڈرائیوز کو گرفتار نہیں کولڈ ڈرنک پلائیں گے لیکن گاڑی ضبط ہو گی۔ دو روز میں ون وے کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد افراد کیخلاف ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا پولیس کی ہیلمیٹ کی دکانیں نہیں نہ کسی کا کنٹینر درآمد کروایا ہے۔
شارع فیصل اور اہم شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لین بنانے کا ارادہ ہے۔ انتظامیہ چاہے تو تجاوزات کے خاتمے کیلئے مقدمہ درج کر کے گرفتاریاں کر سکتے ہیں۔