لاہور کے اہم ترین قبرستان میں تجاوازت کے خلاف آپریشن ، مرحومہ شوکت خانم کا احاطہ بھی مسمار

11:49 AM, 11 Oct, 2018

لاہور :لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میاں میر قبرستان میں بنائے گئے احاطے مسمار کر کے اراضی واگزار کر انے کیلئے آپریشن کے دوران وزیراعظم عمران خان کی والدہ کی قبر کا احاطہ بھی گرادیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے میاں میر قبرستان میں تمام احاطے مسمار کرنے کاحکم دیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبرستان میں 100 سے زائد غیر قانونی احاطوں کی نشاندہی کی گئی جن میں عمران خان کی والدہ مرحومہ شوکت خانم کی قبر کا احاطہ بھی شامل ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبرستان میں بلاامتیاز آپریشن کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان کے خاندان کا احاطہ بھی غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا۔ احاطے میں وزیراعظم عمران خان کی والدہ شوکت خانم مرحومہ سمیت دیگر رشتہ داروں کی قبریں ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے رشتہ داروں کا احاطہ بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں