کینبرا: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹنگ کو بدترین قرار دے دیا ۔دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا ہے ۔ ایسے میں سابق لیگ اسپنر شین وارن اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے ۔
لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی اتنی کمزور بیٹنگ لائن اپ کبھی نہیں دیکھی اور میرے خیال میں یہ آسٹریلیا کی بدترین بیٹنگ ہے۔
شین وارن نے کہا کہ ایرون فنچ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ معطلی کا شکار کرکٹرز اسٹیو اسمتھ ، ڈیو ڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کی ٹیم کو ضرورت ہے۔ معطلی ختم ہوتے ہی تینوں کرکٹرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی کا شکار ہیں۔
دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بولروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔