کراچی :پاکستانی کرنسی نیچے گرنے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان سمیت ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 3 ہزار ارب ڈالر ڈوب گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپرمندی کارجحان دیکھا گیا،سٹاک ایکس چینج میں دوران کاروبار 135 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث 100 انڈیکس 38 ہزار 656 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔
پاکستان کے ساتھ ایشیاکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی،جاپانی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہزارپوائنٹس کمی ہوئی جس سے سرمایہ داروں کے اربوں روپے ڈوب گئے جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں 986 ،سنگاپورسٹاک مارکیٹ میں 158 اورچین کی سٹاک مارکیٹ میں 131 پوائنٹس کمی ہوئی، مجموعی طور پرسرمایہ کاروں کے 3 ہزارارب ڈالرسے زائدڈوب گئے۔