اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی ’نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام‘ کا رجسٹریشن فارم نادرا کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ روز پروگرام کے افتتاح کے بعد فارم جاری کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤ سنگ پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آئندہ 5 سالوں میں حکومت غریب اور تنخواہ دار طبقے کو 50 لاکھ گھر بنا کر دے ۔
عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا اور رجسٹریشن کا عمل نادرا کے ذریعے کیا جائے گا۔وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، ان اضلاع میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔فارم 12 اکتوبر 2018 سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمع 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔