لندن :برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کی وزارت عظمی کی ریٹائر منٹ کے بعد ایک امریکی کمپنی میں ملازمت اختیار کر لی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی ڈیٹا فرسٹ کی مجلس عاملہ کا رکن بننے کے بعد کیمرون پورے مہینے میں صرف2 سے3 روز کام کریں گے جس کے دوران وہ کمپنی کے لیے مشاورت سر انجام دیا کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعظم کا دفتر اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑنے کے بعد یہ کیمرون کی پہلی ملازمت ہو گی جبکہ فرسٹ ڈیٹا کمپنی پوری دنیا میں کریڈٹ اور ڈسکاونٹ کارڈز سے متعلق معاملات انجام دیتی ہے۔