تہران: ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اگرجوہری معاہدے کے فریقین نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی یا اس پر سوال اٹھائے تو ایران کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک چاہتے ہیں کہ جوہری مذاکرات دوبارہ کئے جائیں جبکہ یہ عمل ناممکن ہے۔
اس موقع پرانہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اجتماعی تعاون سے جوہری معاہدے کو جاری رکھنے کے لئے قدم اٹھائے۔