دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے ایک فلپائنی لڑکی کو ملازمت دینے کے بہانے دفتر بلا کر زبردستی کی کو شش کی۔
تفصیلات کے مطابق 22 سالہ فلپائنی لڑکی جو کہ ملازمت کی تلاش میں تھی اس نے انٹرنیٹ پر ملازمت کا ایک اشتہار دیکھ کر پاکستانی شہری سے رابطہ کیا ۔ا س پاکستانی شہری نے خود کو ایک کمپنی کا مینجر ظاہر کیا اور اسے دبئی میٹرو سٹیشن پر آنے کو کہا، لڑکی کے وہاں پہنچنے پر اس نے ایک 40 سالہ شخص کو اپنا منتظر پایا۔ ملزم نے اسے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور بزنس بے میں واقع اپنے دفتر لے گیا۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو مزید بتایا کہ دفتر لے جا کر اس شخص نے اس کے ساتھزبردستی کی کوشش کی لیکن وہ کسی طرح اس شیطان کے چنگل سے بھاگ کھڑی ہوئی اور پولیس کو مطلع کیا ۔لڑکی کی شکایت پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاتاہم اس شخص نے اس واقعہ ی تردید کردی۔