ماسکو : روس نے امریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو "دہشت گرد تنظیموں" کی فہرست میں شامل کیے جانے کے منصوبے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے نے افغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندے ضمیر کابولووف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے منصوبے پر مثبت مؤقف نہیں رکھتے۔کابولوف کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہیں دیکھتے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ان اقدامات کو ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو توڑنے کے لیے اٹھا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ایرانی پاسدارن انقلاب کودہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا شام پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گا۔