کھانے کی کونسی کی اشیاءکو دھونانہیں چاہیے

08:16 PM, 11 Oct, 2017

بچپن سے ہم سنتے آئے ہیں کہ ہر چیز کو کھانے سے پہلے دھو لیا جائے۔ گھریلو امور کی ذمے دار خواتین کی اکثریت بھی پکانے یا کھانے کی میز پر پیش کرنے سے قبل تمام چیزوں کو باقاعدہ طور پر دھوتی ہیں۔ تاہم سائنسی تحقیق کے مطابق بعض چیزوں کو دھویا جائے تو وہ جراثیم پھیلانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

انڈہ
تحقیق کے مطابق انڈے کو ریفرجریٹر میں رکھنے سے قبل دھونا نہیں چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈے کے اوپر اکثر ایک مواد لگا ہوتا ہے جو جراثیم کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ لہذا اسے دھونے کی صورت میں وہ مواد ختم ہو جائے گا اور اس کے نتیجے میں کثرت سے جراثیم پھیل جائیں گے۔

چکن
چکن کو پکانے سے پہلے یا فریج میں رکھنے سے پہلے دھونا نہیں چاہیے۔ یہ طبی لحاظ سے سب سے بڑی غلطی کہی جا سکتی ہے۔ مرغی کو دھونے سے اس پر موجود جراثیم پورے باورچی خانے اور برتنوں میں پھیل جاتے ہی۔ لہذا اس کو براہ راست پکانا چاہیے کیونکہ کہ تیز آنچ کسی بھی کھانے کی چیز میں موجود جراثیم کو مار دینے کی ضامن ہوتی ہے۔

پاستا یا میکرونی
اسی طرح بعض لوگ پاستا یا میکرونی کو بھی دھو لیتے ہیں جو کہ کسی طور قابلِ تعریف امر نہیں ہے۔ اس عمل سے میکرونی سے وہ مواد ہٹ جاتا ہے جو بعد ازاں "شوربے" کو جذب کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ البتہ جو لوگ میکرونی کو سلاد میں استعمال کرنا چاہتے ہوں وہ اس کو ابال کر دھو سکتے ہیں۔

مشروم
مشروم کو بھی زیادہ دیر تک پانی میں نہیں بھگونا چاہیے۔ اگرچہ اس میں "ریت" کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود زیادہ دیر تک پانی میں نہیں رہنے دینا چاہیے۔ اس کو جلدی سے پانی میں دھو کر پھر ٹشو پیپر سے خشک کر لینا چاہیے کیوں کہ اس نوعیت کی سبزیاں تیزی سے خراب ہوتی ہیں اور ان کی "لچک" ختم ہو جاتی ہے۔

مزیدخبریں