ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کے نائب صدر انگس رابرٹسن نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے آزادی کے لئے ایک نیا ریفرنڈم کروایا جائے گا۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایس ا ین پی نے رواں سال جون میں ہونے والے عام انتخابات میں برطانوی پارلیمان میں اسکاٹ لینڈ کے لیے مختص کردہ 56 میں سے 31 نشستیں حاصل کی تھیں۔
اس سے پہلے 2014 میں اسکاٹ لینڈ کے عوام نے برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کر دیا تھا البتہ بریگزٹ کی وجہ سے یہ موضوع دوبارہ سیاسی ایوانوں میں زیر بحث بن گیا ہے۔