اسلام آباد:کرپشن کیس میں ملوث وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کل نیب میں پیشی کے حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈارکی کل نیب میں پیش ہونے کیلئے جارہے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ پولیس نے کل کی پیشی کے لئے رینجزز کو سیکورٹی کے کئے کوئی بھی خط نہیں لکھا ،سیکورٹی کی ساری ذمہ داری پولیس اور ایف سی کی ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس اور ایف سی کے 200اہلکار موجود ہوں گے۔پیشی کے لئے صرف میڈیااور وکلاءکے نمائندے عدالت میں جاسکیں گے،تاہم کسی بھی کارکن کو عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،کارکنان کو ایک مخصو ص فاصلے تک محدود کیا جائے گا۔سیکیورٹی کے پیش نظرعدالت کے ارد گرد کے تمام راستے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔