میکسیکو کی جیل میں انتظامیہ اور قیدی گروہوں کے درمیان لڑائی میں 13 افراد ہلاک

06:16 PM, 11 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

میکسیکوسٹی: میکسیکو کے شمالی علاقے میں واقع جیل میں انتظامیہ اور قیدی گروہوں کے درمیان لڑائی میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق میکسیکو کی ریاست نیووہ لیون کے شہر مونٹرری کی کیڈریتا نامی جیل میں قیدیوں کے متحارب گروہوں اور جیل انتظامیہ کے درمیان لڑائی کے دوران کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑائی میں درجنوں زخمی ہوئے ہیں جن میں آٹھ کی حالت نازک ہے۔ہلاک ہونے والے قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے افراد کی اصل تعداد کا بھی علم نہیں۔لڑائی قیدیوں کے احتجاج پر شروع ہوئی۔

اس جیل میں 250 کے قریب قیدی ہیں جن کی لڑائی پر قابو پانے کے لئے پولیس فورس کو طلب کیا گیا۔

مزیدخبریں