بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والے فوجیوں کیلئے تابوت کم پڑ گئے

بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والے فوجیوں کیلئے تابوت کم پڑ گئے

نئی دہلی: بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مرنے والے فوجیوں کے لیے تابوت کم پڑ گئے۔


اطلاعات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے فوجی جوان مرنے کے بعد بھی عزت و احترام سے محروم رہے اور پے در پے فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد بھارتی فوج کے پاس تابوت کم ہی پڑگئے۔اروناچل پردیش میں بھارت کا فوجی ہیلی کاپٹر کریش کرگیا جس میں 7 فوجی ہلاک ہوئے جن کی لاشوں کو تابوت بھی نصیب نہ ہوئے اور فوجیوں کو گتے کے ڈبوں میں رکھ کر لایا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھوکے پیٹ فوجیوں کے ساتھ خطے میں حکمرانی کا خواب دیکھنے والے بھارت میں فوجیوں کو مرنے کے بعد بھی عزت نہ مل سکی۔بھارت کے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فوجیوں کی لاشیں گتے کے ڈبوں میں لانے پر برہمی ظاہر کی اور سوال اٹھادیا۔