پریانکا چوپڑا نے امریکن ٹی وی سیریز کی عکسبندی اٹلی میں شروع کر دی

05:02 PM, 11 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکن ٹی وی سیریز  ’کوانٹیکو  3‘   کی عکسبندی اٹلی میں شروع کر دی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینکا چوپڑا نے ہالی وڈ ٹی وی ڈرامے ’’کوانٹیکو‘‘ کے تیسرے سیزن کی عکسبندی اٹلی میں شروع کر دی ہے۔ سیریز   کی عکسبندی اٹلی کے دارالحکومت روم کی مختلف ثقافتی جگہوں پر  کی جائے گی۔ پریانکا نے اس موقع پر بنائی گئی کچھ تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر   کی ہیں۔

مزیدخبریں