میکسیکو سٹی:میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست نوئیوو لیون کی ایک جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم 13 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔قیدیوں نے مختلف جگہوں پر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک قیدی جل کر ہلاک بھی ہوا۔
قیدیوں نے ہنگاموں کے دوران جیل کے تین محافظوں کو یرغمال بھی بنا لیا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ کادیریتا نامی شہر کی جیل میں قیدیوں نے ہنگامے منگل دس اکتوبر کی صبح میں شروع کیے تھے۔
قیدیوں نے مختلف جگہوں پر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک قیدی جل کر ہلاک بھی ہوا۔ قیدیوں نے ہنگاموں کے دوران جیل کے تین محافظوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔
نوئیوو لیون کی حکومت کے ترجمان کے مطابق جب بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو پولیس نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 12 دیگر قیدی ہلاک ہوئے۔ 13 افراد زخمی ہیں۔