پیٹ کی گیس سے نجات حاصل کرنے کے آسان نسخے

پیٹ کی گیس سے نجات حاصل کرنے کے آسان نسخے

اسلام آباد:آج کل مرغن غذاؤں سمیت کھانے کی روٹین تبدیل ہونے کی وجہ سے پیٹ  میں ہوا گیس اور جلن کی شکایت عام ہے ۔دراصل پیٹ میں گیس بھر نا جسم میں اضافی ہوا بھر جانے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ عموماً کھانا جلدی جلدی کھانے، کھانا کھاتے ہوئے باتیں کرنے یا کاربونیٹڈ ڈرنکس پینے کی وجہ سے گیس کی تکلیف ہو سکتی ہے ۔ اگر یہ گیسز جسم سے خارج نہ ہوں تو پیٹ میں درد اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل ہونے لگتے ہیں ۔

وجوہات
۔طرز زندگی اور کھانے پینے کی چیزوں کا غلط انتخاب
۔مرچ مصالحے چٹ پٹی چیزوں کا بکثر ت استعمال
۔جسم میں موجود بیکٹریا کا گیس زیادہ بنانا
۔معدے کا ڈیری پراڈکٹس یا شکر جذب نہ کر پانا
۔آنتوں یں ضرورت سے زیادہ بیکٹریا بننا

علامات
چکر آنا، بلڈپریشر، مزاج میں بدمزگی، دھڑکن کا تیز ہونا، گھبراہٹ، منہ سے بدبو، کٹھی ڈکار، قبض یا پھر اجابت کا غیرتسلی بخش آنا، مسوڑوں کا پھول جانا، منہ میں چھالے اور زبان کا پھٹ جانا یہ تمام علامات معدے میں خرابی یا گیس کا مرض ہونے کی صورت میں رونما ہوتی ہیں۔

علاج
صنوبر کا پھل جو کہ چھوٹی چھوٹی گولیوں کی صورت میں ہوتا ہے گیس کے مرض یا اپھارہ کے لئے مفید ہے کھانے کے بعد اسے حسب ضرورت چبالینا چاہیئے۔

پیٹ کے مسائل خصوصاََ گیس اور درد وغیرہ کیلئے سونف کے استعمال ایک آزمودہ نسخہ ہے یہ گردوں اور جگر کیلئے بھی مفید ہے۔ہاضمے کو درست رکھنے کیلئے الائچی بھی فائدہ مند ہے اسے سبزیوں اور چاولوں میں پکاتے وقت ڈالا جاسکتا ہے یا چائے اورقہوے میں ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دھنیا نہ صرف خوشبو اور ذائقے کے ساتھ ہاضمے کو تیز کرتا ہے بلکہ گیس اور ہچکیوں سے بھی نجات دلواتا ہے۔پیٹ میں گڑبڑ اور گیس کا ایک اچھا علاج لیمن بھی ہے کھانے کے بعد ایک کپ پانی میں ایک چمچ لیمن کا جوس اور آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر استعمال کریں۔ہاضمے اور خصوصاََگیس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہلدی بھی انتہائی مفید ہے اسے سبزیوں یا چاولوں میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔