وزیر اعظم کی حمایت کرنے والے ہوشیار ہو جائیں ورنہ ایسا بھی ہو سکتا ہے،نئی دہلی : بھارتی شہر دارجلنگ میں بھارتیا جنتا پارٹی کے مقامی صدر پر بیچ بازار میں جوتے اور تھپڑوں کی برسات کر دی گئی ، موصوف دم دبا کر ایسے بھاگے کہ پیچھے نہ دیکھا۔دارجلنگ میں بھارت سے الگ ہونے کی تحریک چل رہی ہے۔
جہاں پر بی جے پی کے مقامی صدر دلیپ دھوش نے پہنچ کر مودی سرکار کا راگ الا پنا شروع کیا تو علیحدگی پسندوں نے انہیں بیچ چوراہے پر رسوا کرکے رکھ دیا۔ مشتعل نوجوانوں نے تھپڑوں کی سوغات سے ان کی تواضع کی۔
پتھر مارے اور یہاں تک کہ جوتے اور انڈے بھی کھانے پڑگئے نیتا جی کو۔دارجلنگ کے غصے سے بھرے نوجوانوں نے اسی پر ہی بس نہیں کیا بلکہ دلیپ دھوش صاحب اور ان کے چیلوں کو زمین پر لٹا کر خوب درگت بنائی۔ اتنی رسوائی اور ذلت کے بعد بی جے پی کے صدر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں ہی عافیت جانی۔