سلمان خان نے کنگنا رناوت کو گالی دی،ہریتک روشن

02:38 PM, 11 Oct, 2017

ممبئی: معروف اداکار ہریتک روشن نے  کنگنا رناوت کے بارے میں ایک اور بہت اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے کنگنا رناوت کو گالی دی ہے۔
ہریتک روشن نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت نے مجھے میل کی جس میں کنگنا نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ تم بگ باس میں گئے اور سلمان خان سے نہیں ملے کیوں کہ سلمان خان نے مجھے گالی دی تھی۔
ہریتک روشن نے کہا کہ کنگنا رناوت نے مجھے میل  میں لکھا   کہ سلمان خان اس کو فلم "باجی راؤ مستانی "میں کاسٹ کر نا چاہتے تھے لیکن جیسے ہی انہوں نے ان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا توسلمان خان نے ان کو گالیاں دیں اور بہت برا بھلا کہا۔جس کے بعد کنگنا نے تمام تعلقات ترک کر دیئے تھے ۔
یاد رہے کنگنا رناوت نے ہریتک روشن پر الزام عائد کیا تھاانہوں نے مجھے دھوکا دیا ہے جس کے جواب میں ہریتک روشن نے کہا کہ ’میری مرضی کے بغیر مجھے اس جھگڑے میں شامل کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کنگنا سے کبھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی، ہاں ہم نے ایک ساتھ کام ضرور کیا ہے، لیکن ذاتی طور پر کبھی ملاقات نہیں کی اور کنگنا کے لگائے تما م الزامات صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہیں ۔

مزیدخبریں