"مجھ پر مرشد کی نظر کرم ہوئی ہے "، اداکارہ نور

01:55 PM, 11 Oct, 2017

اسلام آباد:کچھ عرصے سے اپنی چوتھی طلاق کے باعث خبروں کی زینت بننے والی نور نےاپنے آخری خاوند ولی حامد سے طلاق کے بعد اچانک ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیاہے ۔

 نور کا کہنا ہے کہ پروگراموں کی میزبانی کی آفرہوئی تو دوپٹہ اوڑھ کر صرف پروگراموں کی میزبانی کروں گی جبکہ ڈرامہ، رقص، فلم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔  اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ دین اسلام کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنےکا سلسلہ شروع کیاہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے مرشد کی ان پر نظر کرم ہوئی اور انہوں نے مجھے دین پر عمل کرنے کیلئے سمجھایا جس پر مجھے احساس ہوا کہ بہت کچھ ایسا جو میں ماضی میں کرتی رہی وہ ٹھیک نہیں تھا.

اداکارہ نور کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نبی کریمﷺ کی سنت پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا چاہئے، مجھے مرشد کی طرف سے سمجھانے کے بعد پتہ چلا کہ کئی ایسی چیزیں تھیں جو میں نہیں کرتی تھی جس پر میں نے احکامات الٰہی کے مطابق زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرے دل کے اندر سے ایک آواز آئی جس کے بعد میں نے نماز ادا کرنا شروع کر دی اور اس کے بعد میں نے دوپٹہ بھی اوڑھنا شروع کر دیا ہے۔ میرا دل اس مصنوعی دنیا سے اوب چکا ہے، قرآن کریم میں ان چیزوں کا ذکر موجود نہیں اس لئے یہ غلط ہیں۔

مزیدخبریں