بلیو وہیل گیم کا واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے شکار کرنے کا انکشاف

01:50 PM, 11 Oct, 2017

لاہور: بلیو وھیل گیم دنیا بھر میں لوگوں کے قتل کا سبب بن چکی ہے،بلیو وھیل گیم کھیلنے والوں کو خودکشی پر مجبور کرتی ہے،اس گیم نے پاکستان مین بھی نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔

خوف کی علامت بننے والی یہ گیم نے کھلنے والوں کو پھنسانے کے لیے نیا طریقہ تلاش کر لیا،تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں نوجوانوں لڑکے لڑکیوں نے بتایا کہ اُن کو واٹس ایپ پر بلیو وھیل گیم کھیلنے کی ترغیب دینے کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دو لڑکیوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اُ ن کو واٹس ایپ پر گیم کھیلنے کے لیے چھوٹا سا ٹاسک دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد کچھ اور پیغامات وصول ہوئے جن میں اُنھیں زبردستی گیم کھیلنے کے لیے مجبور کیا گیااور ساتھ دوستی کرنے کی بھی دعوت دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق فیس بل کا بلیو وھیل کے نام سے ایک پیج موجود ہے جہاں لڑکیوں نے بلیو وھیل کی طرف سے دئیے گئے ٹاسک پورے کیے ہیں،یہ واٹس ایپ نمبر امریکا سے تعلق رکھتے ہیں۔

حیدر آباد کے ڈی آئی جی نے صورت حال کا نوٹس لیا ہے حکم جاری کیا ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے بلیووھیل گیم میں مختلف ٹاسک دیے جاتے ہیں، جو کے پچاس دنوں میں پورے کرنے ہوتے ہیں یہ ایک پھندا ہے کس آخر میں گیم کھیلنے والوں کو خودکشی کی ترغیب دی جاتی ہے۔

مزیدخبریں