خانیوال میں ڈھول کی تھاپ اور شہنائیوں کی گونج میں انوکھا جنازہ 

خانیوال میں ڈھول کی تھاپ اور شہنائیوں کی گونج میں انوکھا جنازہ 

خانیوال: خانیوال کے نواحی گاؤں میں 105 سالہ بیوہ خاتون کا ڈھول کی تھاپ اور شہنائیوں کے سر میں آخری رسومات ادا کی گئیں، ضعیف خاتون کے 30 پوتے پوتیاں ہیں ،وصیت پر دھوم دھام سے دفنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو خانیوال کچاکھوہ کے نواحی گاؤں 133 سولہ ایل کی 105 سالہ خاتون شریفاں بیوہ بوٹا مسیح کے انتقال کے بعد اس کی وصیت کے مطابق اسےبڑی دھوم دھام اور ڈھول کی تھاپ شہنائیوں کی گونج میں دفنایا گیا اس انوکھی آخری رسومات کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

پسماندگان نے بتایا کہضعیف خاتون کے 30 پوتے پوتیاں ہیں اور انکی وصیت تھی کہ اسکی آخری رسومات بڑی شان سے ادا کی جائیں اس لئے ہم نے ان کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے بینڈ باجا والوں کو بلایا اوررقص اور بینڈ باجے اور شہنائیوں کی گونج کے ساتھ دفن کیا۔