نیویارک:منہ سے اکثر بدبو آنا اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی پریشان کن ہو جاتاہے ۔مگرا س بدبو کو حل بھی ہے ۔
بدبودار سانس کا خاتمہ:اگر برش کرنے اور ماؤتھ واش سے بھی سانس کی بو ختم نہیں ہورہی تو اس گھریلو نسخے کو استعمال کرکے دیکھیں۔ سیب کے سرکے سےغرارے کریں یا ایک چائے کا چمچ پانی میں ملا کر پی لیں تاکہ بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کا خاتمہ ہوسکے۔
دانتوں کو چمکائے:صبح سیب کے سرکے سے غرارے کرنے سے دانتوں پر جمے داغوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور وہ چمکنے لگتے ہیں۔ یہ سرکہ منہ اور مسوڑوں میں موجود بیکٹریا کو بھی ختم کرتا ہے۔ غراروں کے بعد دانتوں کو معمول کے مطابق برش کریں۔