بہاولپور: میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نام نہاد مسیحاؤں نے موبائل فون سے ڈلیوری آپریشن کی فوٹیج بنائی اور ویڈیومیں آپریشن کی منتظر دوسری مریضہ بھی چادر اور پردے کے بغیر دکھائی دی۔
ڈاکٹرز نے نہ صرف اس منظر نامے کو فلمایا بلکہ سوشل میڈیا پر اس فوٹیج کو اپ لوڈ کر کے مسیحائی کے تقدس کو پامال کیا جو اس پیشے کی اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
اس سے قبل منڈی بہاءالدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ حکومت پنجاب نے کمیٹی بھی بنائی تاہم تاحال کوئی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں